Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

بلوچستان: فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت القدس کانفرنس کا انعقاد ، سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنما ؤں کی شرکت

کوئٹہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے تحت منعقدہ القدس کانفرنس سے جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ شادنیزئی ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عبد القوس ساسولی،امیر جماعت اسلامی کوئٹہ مولانا عبد الکبیر شاکر،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالوہاب معروف مذہبی اسکالر جناب ذاکر

Gaza2June55

کوئٹہ- (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان بلوچستان چیپٹر کے تحت منعقدہ القدس کانفرنس سے جماعت اسلامی بلوچستان کے رہنما پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ شادنیزئی ، جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عبد القوس ساسولی،امیر جماعت اسلامی کوئٹہ مولانا عبد الکبیر شاکر،مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالوہاب معروف مذہبی اسکالر جناب ذاکر حسین درانی ،عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما کمانڈر خدائیداد، قاضی الطاف حسین کلواڑ ، غلام محمد مری، معروف بلوچ رہنما مولانا منظور رحمانی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما سید یاسر انور شاہ بخاری،رہنما ر ٹیچر ایسویشن بلوچستان صادق علی، سیاسی وسماجی رہنما،سید گلزار شا ہ نجیب اللہ ،رہنما پیرا میڈیکل سید نواز علی شاہ حسینی،سماجی رہنما عبدالحق بلوچ ،ندیم احمد زرگر، سہیل شیرازی و دیگر نے کانفرنس سے خطاب کیا۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر سید امان اللہ شادنیزئی نے کھا تھا کہ عالمی سامراجی قوتیں مسئلہ فلسطین کو فراموش کرنے کے لئے مسلم دنیا کو دہشت گردی سمیت معاشی مسائل میں الجھا رہی ہیں تا کہ اسرائیل کو تحفظ فراہم ہو سکے انکاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف عرب دنیا کا ہی نہیں بلکہ پوری مسلم امہ اور انسانیت کا اولین مسئلہ ہے اور اس کے منصفانہ حل کے بغیر خطے سمیت عالمی امن قائم نہیں ہو سکتا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں قبلہ اول پر صیہونی غاصبانہ تسلط کا خاتمہ صرف اور صرف مسلمانوں کے اتحاد سے ہی ممکن ہے انہوں نے مظلوم فلسطینیوں پر صیہونی مظالم کے نہ رکنے والے ستر سالہ سلسلہ کی بھی شدید مذمت کی۔

کوئٹہ میں منعقدہ القدس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسرڈاکٹرامان اللہ شادنیزئی مولانا عبدالقدوس ساسولی صوبائی صدر جمعت علماء پاکستان مولانا عبدالکبیر شاکر امیر جماعت اسلامی کوئٹہ قاضی الطاف حسین کلواڑرہنماء سول سوسائٹی فلسطین فاؤنڈیشن کے سہیل شیرازی سمیت دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کاز کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے ساتھ کسی قسم کی نا انصافی نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے اپیل کی کہ پاکستان کے عوام رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو یوم القدس منائیں اور حکومت یوم القدس کی تقریبات کو سرکاری سطح پو مناتے ہوئے یوم القدس کو سرکاری دن منانے کا اعلان کرے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ عالمی سامراجی قوتوں نے مسلمان حکمرانوں کو یرغمال بنا رکھا ہے جس کے نتیجہ میں اسرائیل کے ناپاک عزائم بڑھتے ہی چلے جا رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اسرائیلی جعلی ریاست کے ناپاک عزائم کا راستہ روکنے کے لئے مسلم دنیا کو چاہئیے کہ عالمی دہشت گرد امریکا کا سہارا لینے کی بجائے آپس میں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کرے، انہوں نے مزید کہا کہ امریکا اور عرب ممالک کے مشترکہ اجلاس میں فلسطین کے خلاف کی جانے والی سازشوں کا پردہ فاش ہو چکا ہے جس پر مسلم دنیا کے عوام میں تشویش کی لہر پائی جاتی ہے، مقررین کاکہنا تھا کہ آج دنیا بھر میں دہشت گردوں کی مدد کرنے والا امریکی سامراج فلسطینیوں کی اپنے حقوق کے دفاع کے لئے کی جانے والی مزاحمت کو دہشت گرد قرا ر دے رہا ہے اور مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، القدس کانفرنس ے شرکاء نے فلسطینی مزاحمتی تحریکوں حماس، حزب اللہ، جہاد اسلامی اور پاپولر فرنٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔اس موقع پر شرکائے کانفرنس میں سول سوسائٹی اراکین اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے نمائندگان دیگر بھی شریک تھے۔

Gaza2June50

Gaza2June51

Gaza2June52

Gaza2June53

Gaza2June54

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan