Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 2 روزہ تصویری نمائش, ڈپٹی مئیر نے افتتاح کیا

فلسطین فاؤنڈیشن کے تحت یوم القدس کے موقع پر مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے 2 روزہ تصویری نمائش, ڈپٹی مئیر نے افتتاح کیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) فلسطین فاونڈیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف جمعة الوداع یوم القدس کی مناسبت سے ایم اے جناح روڈ پر 2 روزہ تصویری نمائش کا آغاز ہوگیا،

PLFExhib

تصویری نمائش کا افتتاح ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے دیگر سیاسی و مذہبی قائدین بشمول متحدہ قومی موومنٹ کے رکن سندھ اسمبلی میجر (ر) قمر عباس، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم، جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فردوس زمین، اسرار عباسی، مجلس وحدت مسلمین کے علامہ مرزا یوسف حسین، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ عقیل انجم، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما امبر حسین، پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما عبد القیوم، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما یونس بونیری، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، متحدہ علماء محاذ کے سیکرٹری جنرل علامہ امین انصاری، سابق مشیر حکومت پاکستان ڈاکٹر عالیہ امام، معروف سماجی رہنما فکسٹ عالمگیر خان سمیت دیگر کے ہمراہ کیا اور کہا کہ اہلیان کراچی مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں، شہر قائد کے غیور عوام کل القدس ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرہ نے کہا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کا اہم ترین مسئلہ ہے، فلسطینیوں کی آزادی کیلئے تمام دنیا کو کوشش کرنی چایئے۔ انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی مظلوم فلسطینی بھائیوں کے ساتھ ہیں، شہر قائد کے غیور عوام کل مرکزی القدس ریلی میں بھرپور انداز میں شرکت کریں۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی ایل ایف کے مرکزی سیکریٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ 2 روزہ تصویری نمائش کا مقصد فلسطینی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف عوام میں آگہی و شعور بیدار کرنا ہے، تصویری نمائش کل نمائش تا تبت سینٹر نکالی جانے والی مرکزی القدس ریلی تک جاری رہے گی۔ افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی،نمائش میں بیت المقدس ،غزہ سمیت شہدائے فلسطین اور اسرائیلی جارحیت و ظلم و بربیت سے متعلق تصاویر آویزاں کی گئی ہیں، جس میں عوام خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan