Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

خالد مشعل کی بحرینی شاہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالات

khaled-mishaal-hamas-political-chief-meet-with-sheikh-hamad-bin-issa-king-of-bahrain1 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبے کے سربراہ خالد مشعل نے منگل کے روز منامنہ پہنچنے کے بعد بحرینی شاہ شیخ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے فلسطین اور مشرق وسطیٰ کی تازہ ترین صورت حال،اسرائیل کے ساتھ عرب ممالک کی مفاہمتی کوششوں اور اس کے مسئلہ فلسطین پر مرتب ہونے والے اثرات سمیت تمام امور پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ منامہ میں حماس کے وفد میں شامل تنظیم کے سیاسی شعبے کے رکن عزت رشق نے منگل کے روز اپنے ایک پریس بیان میں کہا کہ خالد مشعل اور شاہ بحرین کے درمیان ہونے والی ملاقات مثبت اور حوصلہ افزا رہی۔۔ اس موقع پر حماس کے راہنما خالد مشعل نے بحرینی شاہ کو حماس کی طرف سے فلسطین میں مفاہمت کے لیے کی جانے والی کوششوں سے آگاہ کیا۔ خالد مشعل نے کہا کہ ان کی جماعت تمام فلسطینی جماعتوں کے ساتھ مفاہمت کے لیے تیار ہے تاہم یہ مفاہمت غیرملکی دباؤ سے آزاد ہونی چاہیے۔ خالد مشعل نے بحرینی شاہ سے مطالبہ کیا کہ وہ بعض عرب ممالک کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ قیام امن کی نام نہاد اقدامات کو ختم کرانے کی کوشش کریں، کیونکہ ان اقدامات سے مسئلہ فلسطین کے حل میں مدد ملنے کے بجائے حقیقی مسائل سے توجہ ہٹ رہی ہے۔ اس موقع پر بحرینی فرمانروانے حماس کے راہنما کو اپنی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا، انہوں نے اسرائیل کی جانب سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی، بیت المقدس میں یہودی آباد کاری اور مغربی کنارے میں فوجی دراندازیوں کی شدید مذمت کی اور ان اقدامات کو بند کرنے کا مطالبہ کیا۔ واضح رہے کہ حماس کا اعلیٰ سطح کا وفدعرب ممالک کے دورے کے دوران گذشتہ روز بحرین کے دارالحکومت منامہ پہنچا جہاں انہوں نے بحرین کے اعلیٰ سطح کے عہدیداروں سے ملاقات کی۔ وفد میں خالد مشعل، سیاسی شعبے کے نائب صدر ڈاکٹر موسیٰ مرزوق ، سیاسی شعبے کے راکین محمد نصر، عزت رشق اور دیگر شامل ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan