Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ پراسرائیلی بمباری میں دو شہری شہید چار زخمی

iof-attack-gaza قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے غزہ میں دو فلسطینی شہید اور دیگر کم ازکم چار شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ فلسطینی میڈیکل ذرائع کے مطابق قابض فوج نے منگل کی شام ناصر صلاح الدین بریگیڈ کے دفتر پر کم از کم دو میزائل داغے، جس کے نتیجے میں تنظیم کے دو اراکین شہید اور دیگر چار شدید زخمی ہو گئے، حملے میں ایک مکان بھی تباہ ہو گیا۔ شہید ہونے والوں کی عمریں بیس سے بائیس سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ ایف سولہ طیارے کے ذریعے کیا گیا، جس میں ایک مکان تباہ اور متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا۔ دوسری جانب غزہ کی فضا میں اسرائیلی طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan