اسلامی تحریک مزاحمت حماس نے اسرائیل سے قیدیوں کے تبادلے کے حوالے سے جرمنی کی تجویز کو مسترد کیے جانے کی خبروں کی تردید کی ہے- حماس کے پولٹ بیورو کے رکن عزت رشق نے ارددن کے ایک اخبار السبیل کو انٹرویو میں کہا کہ ثالثی ملک جرمنی کو ابھی تک حماس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا- العربیہ ٹی وی پر نشر کی جانے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں – حماس جرمنی کی تجویز پر غور کر رہی ہے- آئندہ دو روز میں جرمنی کو حماس کے موقف سے آگاہ کر دیا جائے گا- واضح رہے کہ العربیہ ٹی وی نے باوثوق ذرائع کے حوالے سے نقل کیا تھا کہ کہ حماس نے جرمنی کی تجویز مسترد کر دی ہے-