مصر نے اپنی حدود میں داخل ہونے والے دو یہودی شہریوں کو اسرائیل کو واپس کردیا – اسرائیلی ریڈیو کے مطابق مصری حکام نے عیزور آبادی سے تعلق رکھنے والے ان دو یہودیوں کو اسرائیلی فوج کو واپس کر دیا جو مصر کے علاقے سیناء کی حدود میں داخل ہوگئے تھے- اسرائیلی فوج کا دعوی ہے کہ دونوں صہیونی شہری غلطی سے مصرکی حدود میں داخل ہوئے – وہ مصری سرحد کے قریب موٹر سائیکل پر سوار تھے –