مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کو اغوا کرنے کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ دو روز میں حماس کے چودہ کارکنوں کو اغوا کیا جن میں دو طالب علم اور چھ ایسے اسیران شامل ہیں جو اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید وبند کی صعوبتیں برداشت کر چکے ہیں- یہ گرفتاریاں نابلس سے آٹھ اور طولکرم ،الخلیل اور قلقیلیہ سےبالترتیب دو دو کارکنوں کو اغوا کیا گیا –