Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ کے لئے یورپی امدادی قافلے کا شام پہنچنے پر شاندار استقبال

lifeline-3-convoy-organized-by-the-uk-based-viva-palestina-movement غزہ کے لئے یورپی امداد ی قافلہ شہ رگ زندگی 3 شام پہنچ گیا- ذرائع کے مطابق آج صبح قافلہ جب ’’باب السلام ‘‘کراسنگ کے ذریعے ترکی سے شام کے شہر حلب پہنچا تو اس کا شاندار استقبال کیا گیا- شام کے سرکاری عہدیداران ، شہریوں اور شام میں موجود فلسطینی جماعتوں کے رہنمائوں نے قافلے کا استقبال کیا- شہریوں نے قافلے کے شرکاء پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کیں- واضح رہے کہ شہ رگ زندگی امدادی قافلہ مختلف یورپی ممالک سے ہوتا ہوا شام پہنچا ہے اور توقع ہے کہ25دسمبر کو غزہ میں داخل ہوگا- شام میں قافلے کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے لبنان میں حماس کے نمائندہ اسامہ حمدان نے کہا کہ امدادی قافلہ ان کاوشوں کا پھل ہے جو آزاد یورپین غزہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کے لئے کوشش کر رہے ہیں- وہ ہزاروں میل کا سفر طے کرکے یہاں پہنچے ہیں- انہوں نے محصور فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیلی ظلم کو مسترد کردیا- وہ ان جرائم کو بے نقاب کر رہے ہیں جو اسرائیل فلسطینی عوام کے خلاف کر رہے ہیں- اس موقع پر حلب کے گورنر علی منصور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امدادی قافلہ آزاد یورپین کی جانب سے فلسطینی عوام کے لئے پرخلوص اظہار یکجہتی ہے- جس کا مقصد غزہ کی عوام کے خلاف جاری ظالمانہ ناکہ بندی کا خاتمہ ہے- یورپی امدادی قافلے کے سربراہ برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلوے نے دمشق ائیرپورٹ پر پہنچنے کے بعد شام کی حکومت کا ان اقدامات پر شکریہ ادا کیا ، جو قافلے کو سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کئے گئے تھے – جارج گیلوے نے غزہ کی محصور فلسطینی عوام کے لئے کردار ادا کرنے کے لئے عرب ممالک پر زور دیا ،انہوں نے کہا کہ غزہ کے لیے عرب ممالک سے امدادی قافلے کہاں ہیں – جارج گیلوے نے کہا کہ یورپ سے غزہ کے لیے امدادی قافلے پہنچنا اور عرب ممالک سے غزہ کے لئے امدادی قافلوں کا انتظام نہ ہونا شرمناک بات ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan