فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان حیدر آباد چیپٹر کے زیر اہتما حیدر آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنما مشتاق احمد، فروغ انسانیت کے صدر علامہ مسعود جمال، مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنما آغا ندیم اور پی ایل ایف حیدر آباد کے نمائندے اسد خان نے کہا کہالقدس مسلمانوں کا قبلہ اول اور تیسرا مقدس مقام ہے، آزادی کی تحریک جاری رکھیں گے، ان کاکہنا تھا کہ پوری دنیا میں امام خمینی (رح) کے فرمان کے مطابق جمعۃ الوداع کو یوم القدس منایا جاتا ہے تام حیدرآباد میں بھی سیاسی ومذہبی جماعتیں فلسطینیوں کی حمایت میں بائیس رمضان کو یوم القدس منائیں گی۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ فلسطین دنیائے اسلام و انسانیت کے مسائل میں سب سے اہم ترین مسئلہ ہے اور القدس کا مسئلہ دنیا کے تمام ترین مسائل میں اولین حیثیت کا حامل ہے ، القدس مسلمانوں کو تیسرا مقدس مقام ہونے کے ساتھ ساتھ قبلہ اول ہے اور القدس امت اسلامی کا مرکز و محور ہے ، القدس اتحاد ووحدت کا مظہر اور نشانی ہے ، القدس دنیا کے تمام ظالموں اور جابروں کے مقابلے میں وحدت کی واحد نشانی اور اسلامی مزاحمت کا نشان ہے، لہذٰا القدس کی بازیابی اتحاد اور اسلامی مزاحمت کے نتیجے میں ہی ممکن ہے۔