لاہور( )فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام ہونے والی زخمی زخمی قدس پکارا۔اب تو مسلم جاگ خداراآل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے فلسطین فائونڈیشن کے مرکزی ترجمان صابرکربالائی نے کہا کہ غزہ کے اندر جو صیہونی جارحیت جاری ہے انکو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے اب تک 2سو سے زائد فلسطینی مسلمانوں کوشہید کیا جاچکا ہے
جن میں سے معصوم بچے جن کی عمریں چار ماہ سے بھی کم ہیں انہیں بھی ظالموں نے اپنی بربریت کانشانہ بنا ڈالا ہمارے حکمران اگر امریکہ اوراسرائیل کے غلام بنے ہوئے ہیں تو پاکستان کی 18کروڑ عوام صیہونی اشیاء کا بائیکاٹ کردے کیونکہ وہ ہمارے پیسوں سے ہی بم تیار کرکے ہمارے مسلمان بھائیوں کو شہید کررہے ہیں رکن پنجاب اسمبلی پیرمحفوظ احمد مشہدی نے کہا فلسطین میں اسرائیل نے جو مظالم کی داستانیں رقم کرنا شروع کررکھی ہیں اب اس پر حکومت کو کھل کر اپنا موقف دینا چاہیے اگر اب بھی ہم نے چپ کا روزہ نہ توڑا تو پھر آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ،جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ ابتسام الہی ظہیر نے کہاکہ اسرائیل جس طرح فلسطین میں بچوں کو خون میں نہلارہا ہے اور بزرگوں کو داڑھی سے پکڑ کر جس طرح گھسیٹا جارہا ہے اور بے دردری سے قتل وغارت کا جو بازارگرم کررکھا ہے اب صرف ہمیں مزمت ہی نہیںکرنا چاہیے بلکہ اب وقت آگیاہے کہ ان بھیڑیوں کا سرکچل دیا جائے انہوںنے کہاکہ اگرپوری دنیاکے مسلمان اسرائیل کی طرف منہ کرکے تھوکیں تو وہ سیلاب میں ڈوب جائیگامگر مسلم ممالک میں اتنی ہمت اور جرئات نہیں ہے کہ وہ انکی طرف دیکھ بھی سکیںمگر اب بے حس اور بے ضمیر حکمرانوں کو اٹھنا پڑے گا کیونکہ فلسطین کے معصوم بچے ہاتھوں میں کنکریاں پکڑے امت مسلمہ کی طرف دیکھ رہے ہیں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی سیکریٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہاکہ جن حکمرانوںکو لاہور میںمعصوم انسانوںکی لاشیں نظر نہیںآتی وہ فلسطین میں کیا کریں گے کیونکہ ان حکمرانوں کا ضمیر سو چکا ہے اگر آج بھی مسلمہ امہ اکھٹی ہو جائے تو اسرائیل سمیت پوری دنیا کے غنڈے اور بدمعاش خاک چاٹنے پر مجبور ہو جائیں گے ،عوامی مسلم لیگ کے رہنماء امجد گولڈن نے کہا کہ کفر کا نظام چل سکتا ہے مگر ظلم کا نظام نہیں چل سکتا اور پاکستان میں اس وقت ظلم کا نظام ہی چل رہاہے جنہیں فلسطین میں انسانی تاریخ کی بدترین ظلم کی داستانیں نظر نہیں آرہی اس لیے اب عوام کو اٹھنا چاہیے اوراوراپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی بھر پورامدادکرنا چاہیے ،بادشاہی مسجد کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ اسرائیل نے رمضان المبارک میں بھی مسلمانوں پر بربریت کی انتہاکررکھی ہے امت مسلمہ کو اب ایک پلیٹ فارم پر متحد ہو کر مسلمانوں کی نسل کشی کرنے والوں کو انکے انجام تک پہنچانا چاہیے مگر عالم اسلام اور بلخصوص پاکستانی حکمرانوں کا اس مسئلہ پرخاموشی کا روزہ سمجھ سے بالاتر ہے ۔
{gallery}plf_lahore{/gallery}