Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس آج 15رمضان المبارک مورخہ 14جولائی ،شام 5بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی

 

 

 

ملک بھر میں قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس آج 15رمضان المبارک مورخہ 14جولائی ،شام 5بجے مقامی ہوٹل میں

plf-friday

 

 

 

ملک بھر میں قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس آج 15رمضان المبارک مورخہ 14جولائی ،شام 5بجے مقامی ہوٹل میں منعقد کی جائے گی ۔ صابر کربلائی ترجمان فلسطین فاؤ نڈیشن پاکستان
کراچی ( )ملک بھر میں قبلہ اول کی بازیابی اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی میںآل پارٹیز کانفرنس آج 15رمضان المبارک مورخہ 14جولائی،شام ۵بجے منعقد کی جائے گیان خیالات کا اظہار فلسطین فاؤڈیشن پاکستان کے ترجمان صابر کر بلائی کراچی مقامی ہوٹل میں ہونے والی ’’ زخمی زخمی القد س پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا کے عنوان سے ہونے والی سیاسی و مذہبی جماعتوں کی مشترکہ آل پاٹیز کانفرنس کے انتظامی امور کو مکمل کرتے ہوئے سر پرست کمیٹی کے اجلاس سے خطاب میں کیا اجلاس میں پی ایل ایف کے مرکزی رہنماؤں بشمول سابق رکن قومی اسمبلی و نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مظفر احمد ہاشمی، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستا ن کے مرکزی رہنما علامہ صادق رضا تقوی، عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ موجود تھے صابر کر بلائی کا کہنا تھا کہ ماہ رمضان المبارک ایسے حالات میں آیا ہے کہ فلسطین ہی نہیں بلکہ پورا اعالم اسلام لہو لہو ہے۔ اور یہ سب کچھ گریٹر اسرائیل کی صہیونی سازش کے تحت امریکا اور اس کے اتحادی ممالک کی سرپرستی میں کیا جارہا ہے۔ نام نہاد عالمی برادری بھی فلسطینیوں کے حق میں کوئی مثبت اور موثر کردار ادا کرنے سے قاصر ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی ،اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، حیدر آباد، ملتان سمیت متعدد مقامات پر آل پارٹیز کانفرنس/گول میز کانفرنسز کا انعقاد بعنوان ’’زخمی زخمی قدس پکارا، اب تو مسلم جاگ خدارا!‘‘ کیا جا رہا ہے، کراچی شہر میں 15رمضان المبارک بمطابق 14جولائی کو اسی موضوع پر کانفرنس تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جس سے ملک کی حکمران و حزب اختلاف جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ممتاز پالیمینٹیرین اور ساتدان خطاب فر مائیں گے۔

 

 

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan