فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت ملک بھر میں ہونے والی پریس کانفرنسوں کی طرح بلوچستان کے ضلع ڈیرہ مراد جمالی میں بھی پریس کانفرنس منعقد کی گئی جس میں جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی رہنما مولانا نواب الدین ڈومکی ، مجلس وحدت مسلمین کے مولانا سید ظفر عباس شمسی، معروف عالم دین مولانا تجمل، جمہوری وطن پارٹی کے رہنما الہیٰ بخش کھیازی، متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما محمد اکرم اور نیشنل پارٹی کے سید عبد القادر نے شرکت کی۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں کاکہنا تھا کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں گے اور رمضان المبارک میں زخمی زخمی قدس پکارا اب تو مسلم جاگ خدارا مہم کا آغاز کیا جائے گا۔