اقوام عالم فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کے عمل کویقینی بنائے ، اسرائیل ایک غیر قانونی اور دہشت گردریاست ہے، خاتمہ ناگزیر ہے۔مقررین کا خطاب
کراچی(اسٹاف رپوٹر)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت کراچی پریس کلب میں آل پارٹیز کانفرنس بعنوان ’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین‘‘ کا انعقاد کیا گیا،
کانفرنس کی صدارت جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد ذبیر نے کی جبکہ آل پارٹیز کانفرنس میں پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی،وزیر مملکت برائے مذہبی امور کے ترجمان سید اظہر شاہ ہمدانی،اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی اور مولانا صادق رضا تقوی چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل، جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر اسد اللہ بھٹو، صوبائی امیر معراج الہدیٰ صدیقی، محمد حسین محنتی، سنی تحریک کے مرکزی رہنما مطلوب اعوان ، جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی، پاکستان تحریک انصاف کے صدر فردوس نقوی، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسل کے رکن وکیل خان سواتی، پاکستان عوامی تحریک کے رہنما اقبال قادری، عوامی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے شہزاد مظہر، شگفتہ انیس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی اور دیگر نے خطاب کیا ۔اس موقع پر علامہ عقیل انجم قادر ی سمیت سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد میں ڈاکٹر رفعت اعوان ، ہنیزہ قادر اور دیگر بھی موجود تھے۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے تحت یوم نکبہ پر ہونیو الی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی صدر اور ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی صدر صاحبزادہ ابوالخیر محمد ذبیر نے کہا کہ فلسطین پر 66سالوں سے غاصب صیہونیوں کے مظالم کا سلسلہ جا ری ہے تاہم مسلم امہ کو چاہئیے کہ مشترکہ جد وجہد کا اعلان کرے اور مظلوم فلسطینیوں سمیت دنیا بھر کے انسانوں کو اسرائیل جیسے ناسور سے نجات دلوائی جائے، انکا کہنا تھا کہ اسرائیل عالم بشریت کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے جس کی نا بودی نا گزیر ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی نظریاتی کونسل کے رکن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی نے کہا کہ مسئلہ فلسطین ایک سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ ہے اور پاکستان کے عوام کے دل فلسطینیوں خے ساتھ دھڑکتے ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اقوام متحدہ نے فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع نہ کیا تو ملک بھر میں تحریک کا آغاز کیا جائے گا اور پاکستان کے عوام فلسطینیں کے حق واپسی کا دفاع کرنے کے لئے کسی سے پیچھے نہیں رہے گی۔
ٓآل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چرچ آف پاکستان کے بشپ صادق ڈینئل نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور فلسطینیوں کے حقوق کی جنگ لڑتے رہیں گے۔
فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ نواز کے مرکزی رہنما نہال ہاشمی کاکہنا تھا کہ اس موضوع کو درسگاہو ں سے اٹھایا جائے۔ان کاکہنا تھا کہ حریت کی تمام شاخیں فلسطین کے ساتھ ہیں اور فلسطین کی آزادی کی جد وجہد میں ہم فلسطینیوں کے شانہ بہ شانہ ہیں، نہال ہاشمی کاکہنا تھا کہ انبیاء کی اس سرزمین کے ساتھ پاکستانیوں کا ہمیشہ رابطہ رہا ہے اور رہے گا ہمارا فلسطین اور فلسطینیوں سے دلی محبتوں کا رشتہ ہے جسے دنیاکی کوئی طاقت ختم نہیں کر سکتی، انہوںے فلسطینیوں کے حق واپسی کے مطالبے کی حمایت کی اور کہا کہ فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن ہے اور دنیا بھر میں بے دخل کئے جانے والے لاکھوں فلسطینیوں کو فی الفور فلسطین واپس جانا چاہئیے۔انہوں نے مزید کہا کہ آج ہماری بدقسمتی ہے کہ مسئلہ فلسطین ایک ماضی کی داستان بن چکا ہے ،ہمارے کالم نگاروں مقروں کا بھی قصور رہا ہے ان کاکہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ فلسطین والوں کے منشاء کے مطابق حل ہونا چائیں اور دنیاک ے تمام جمہوری نظاموں کو غاصب اسرائیل نقصان پہنچا رہا ہے تاہم مسلم امہ کو متحد ہو کر صیہونی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما کاکہنا تھا کہ اس مسئلے کو ہمارے دل سے حل کر نے کی ضرورت ہے من حیث الامہ یہ مسئلہ دراصل صیہونزم نے پیدا کیا ہے فلسطین میں قبلہ اول بیت المقدس ہے جو چونکہ مسلمانوں کے دوسرا مقام مقدس ہے ۔ہمیں یہ سوچنا چائیں ۔کہ آج کیا ہوا ہے عراق شام مصر وہاں جمہوری حکومت پر دباؤ ڈالا جارہا ہے ۔اس کو امریکہ اور دیگر طاقتیں اس کو فورس کررہی ہیں سعودی عرب بحرین میں اسرائیلی سازشیں کارگر ہیں لہذا مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہونا ہوگا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی اور اسد اللہ بھٹو کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انسانیت کا مسئلہ ہے اور اسے انسانی بنیادوں پر حل کیا جانا چہائیے ان کاکہنا تھا کہ ہم صہنیورم کے خلاف ہیں اور دنیا میں بڑھتے ہوئے دپہشت گردی جیسے مسائل صیہونزم کی پیدا وار ہیں تاہم ضرورت اس امر کی ہے کہ فلسطینیو ں کی بھرپور مدد کی جائے اور ان کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کیا جائے انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہئیے۔ان کاکہنا تھا کہ قائد اعظم نے فلسطینی رہنماؤں سے خط و کتابت میں کھا تھا کے اسرائیل امریکہ کی ناجائز اولاد ہے تمام مظالم کے باو جود فلسطینیوں نے حریت کے علم کو بلند رکھا حضرت آیت اللہ خمینی ؒ نے ایران سمیت پوری دنیا کو بیدار کیا اور مرگ بر امریکہ ۔اسرائیل کے خلاف اقوام متحدہ کی قرارداد کے خلاف امریکہ آواز آُٹھا تا ہے۔امن کا جو غارت گر فلسطین میں موجود ہے وہ پاکستان میں بھی ہے۔پاکستانی عوام فلسطینی عوام کے ساتھ ہیں اور انشا اللہ القدس آزاد ہو کر رہے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ عباس کمیلی کاکہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ہمارا مسئلہ ہے اور اسی طرح مسئلہ برما مسئلہ کشمیر بھی ہمارے اہم مسائل میں سے ہیں تاہم سرائیل صرف ایک اسرائیل نہیں ہے بلکہ اس دنیا میں اس ناموں سے اسرائیلی کردار ادا کرنے والے موجود ہیں اسی لئے تو مسئلہ فلسطین حل نہیں ہورہا یہود و نصاریٰ کے علاوہ اور بھی بہت سارے غاصب موجود ہیں غاصب سے قبضہ مظلوم سے چھینا ہوگا۔اسرائیل کو پاکستان کو روز اول سے کھٹک رہا ہے اس لئے کہ یہ ایک ایٹمی پاور ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نہ صرف مشرق وسطیٰ بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے سنگین خطرہ بن چکا ہے اور ہم ہر فورم پر فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کرتے رہیں گے یہاں تک کہ دنیا بھر کے تمام فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس آباد نہیں کر دیا جاتا۔
فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی ترجمان صابر کربلائی کاکہنا تھا کہ فلسطین کے عوام کا حق واپسی انکا بنیادی حق ہے اور ہم آج یہ اعلان کرتے ہیں کہ اگر اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں نے فلسطینیوں کو ان کے حق واپسی کا حق نہ دیا اور فلسطین واپس جانے میں مثبت کردار ادا نہ کیا تو عالمگیر تحریک کا اعلان کریں گیا ور پھر پوری دنیا سے فلسطینیوں کو جمع کر کے فلسطین کی طرف ایک ملک سے دوسرے ملک کی طرف مارچ کرتے ہوئے جائیں گے اور آخر کار سر زمین فلسطین میں داخل ہوں گے ان کاکہنا تھاکہ پاکستان میں جاری دہشت گردی اور قتل و غارت میں غاصب اسرائیل براہ راست ملوث ہے اور فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام کا اور اسلام کا دفاع پوری انسانیت کا دفاع ہے۔اس موقع پر سنی تحریک، عوامی نیشنل پارٹی ، ہیومن رائٹس نیت ورک اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا۔