Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کا مسئلہ کسی ایک خطے یا نسل کا نہیں بلکہ عالمی انسانی مسئلہ ہے۔محفوظ یار خان ایڈووکیٹ

 

کراچی( )فلسطین کا مسئلہ کسی ایک خطے یا نسل کا نہیں بلکہ عالمی انسانی مسئلہ ہے۔اقوام عالم فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما اور ایمیٹی انٹر نیشنل کے چیئر مین محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ،

plf nakba day

 

کراچی( )فلسطین کا مسئلہ کسی ایک خطے یا نسل کا نہیں بلکہ عالمی انسانی مسئلہ ہے۔اقوام عالم فلسطینیوں کی فلسطین واپسی کو یقینی بنانے میں مثبت کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار عوامی مسلم لیگ پاکستان کے مرکزی رہنما اور ایمیٹی انٹر نیشنل کے چیئر مین محفوظ یار خان ایڈووکیٹ ، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے سماجی کارکنوں محترمہ حنا عبد السومرو، میجر (ر) عامر ، پروفیسر نرگس رشید، عشرت غزالی، ارشاد احمد اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکز ی ترجمان صابر کربلائی نے کراچی پریس کلب پر منعقدہ ’’یوم نکبہ‘‘ مہم کے عنوان سے فلسطینیوں سے اظہار ہمدردی اور غاصب اسرائیل کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔احتجاجی مظاہرے میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندوں سمیت دیگر خواتین و حضرات نے شرکت کی ، شرکائے مظاہرہ نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر فلسطین ، فلسطینیوں کا وطن، فلسطینیوں کے حق واپسی کا دفاع کریں گے، مردہ باد امریکہ، اسرائیل نا منظور سمیت قبلہ اول اور فلسطین کی آزادی تک جنگ رہے گی کے نعرے آویزاں تھے۔
فلسطینی مظالم پر 66سال مکمل ہونے پر ’’یوم نکبہ‘‘ کی مناسبت سے جاری فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مہم بعنوان ’’یوم نکبہ، یوم واپسی فلسطین‘‘ کے تحت منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کاکہنا تھا کہ قبلہ اول بیت المقدس کی آزادی نا گزیر ہو چکی ہے اور قبلہ اول کی بازیابی کے لئے اگر ہمیں اپنی جانوں کا نذرانہ بھی دینا پڑا تو گریز نہیں کریں گے، انہوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی بھر پور حمایت کرت ہوئے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں کو ان کے وطن واپس جانے کا حق دیا جائے اور فلسطین کو فلسطینیوں کا وطن قرار دیا جائے۔
مقررین نے مزید کہا کہ آج 66برس بیت چکے ہیں اور مظلوم فلسطینی اسرائیلی مظالم کی چکی میں پس رہے ہیں لیکن افسوس اور شرم کی بات ہے کہ دنیا کی مہذب اور نام نہاد انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اور ریاستیں فلسطینیوں پرڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پر چپ سادھے ہوئے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ آج پورے مشرق وسطیٰ میں معصوم انسانوں کو موت کی نیند سلایا جا رہا ہے اور ان تمام سازشوں میں صیہونی غاصب ریاست اسرائیل براہ راست ملوث ہے جس کا مقصد پورے مشرق وسطیٰ اور ایشیاء پر مکمل تسلط حاصل کرنا ہے تا کہ صیہونزم کے ناپام عزائم کو پوری دنیا میں عملی جامہ پہنایا جائے۔مقررین نے پاکستان میں جاری دہشت گردی اور انارکی کو بھی صیہونی اسرائیلی سازشوں کا شاخسانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا دفاع پاکستان کا دفاع ہے اور پاکستان کا دفاع اسلام اور اسلام کا دفاع پوری انسانیت کا دفاع ہے۔
واضح رہے کہ سنہ1948ء میں 15مئی کو غاصب اسرائیل نے سات لاکھ سے زائد مظلوم اور نہتے فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بے گھر کر دیا تھا اور جبری طور پر فلسطین کے باشندوں کو فلسطین سے جلا وطن کر دیا گیا تھا۔تاہم اس روز کو فلسطینی بہت بڑی مصیبت اور تباہی کا دن قرار دیتے ہیں اور اس دن کو ’’یوم نکبہ‘‘ کہا جاتا ہے یعنی مصیبت اور
تباہی کا بد ترین دن۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan