Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی ریاست اسرائیل سے بھیک مانگنےسے نہیں مسلح جدوجہد سے حاصل ہو گی: مشعل

khaled-mishaal31 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے سیاسی شعبےکے سربراہ خالد مشعل نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب یک طرفہ طور پرفلسطینی ریاست کے قیام کے اعلان کی کوششیں شکوک و شبہات پیدا کر رہی ہیں، حماس آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالف نہیں لیکن اسرائیل کی باجگزار ریاست کو کسی قیمت پرقبول نہیں کیا جائے گا۔ فلسطینی عوام صرف ایک ایسی ریاست پرمتفق ہوں گے جس میں انہیں مکمل آزادی حاصل ہو اور فلسطین کا کوئی حصہ یہودیوں کے قبضے میں نہ رہے، بصورت دیگر فلسطینی ریاست ایک سراب اور دھوکا ہو گا جسے کوئی بھی فلسطینی قبول نہیں کرے گا۔ شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک اخبار کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی جماعتوں کے درمیان موجودہ اختلافات کی موجودگی، اسرائیلی تسلط، یہودی آباد کاری اور مغربی کنارے کو غزہ سے الگ کر دینے کے بعد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بات چیت فضول ہے۔ حماس کے راہنما نے کہا کہ جو شخص فلسطینی ریاست کا خواہاں ہے تو اسے غیر ملکی شرائط سے نکل کر مزاحمت کا ساتھ دینا ہو گا۔ فلسطینی ریاست امریکا اور اسرئیل سے بھیک میں نہیں بلکہ اس کے لیے مسلح جدو جہد ضروری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں خالد مشعل نے کہا کہ اسرائیلی ہٹ دھرمی اور امریکی جانب داری کے باعث عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ امن بات چیت کا سمجھوتہ اب بندگلی میں جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی جانب انتشار کو ہوا دینےسے اسرائیل نے فائدہ اٹھایا جبکہ اسرائیل کے متشددانہ رویے کے باعث امریکی صدر باراک حسین اوباما فلسطین سے متعلق اپنی اعلان کردہ پالیسی اور وعدہ سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ ایک سوال پر خالد مشعل نے کہا کہ بحران سے نکلنے کے لیے ہمیں اس امر کا ادارک کرنا ہو گا کہ اسرائیل سے بات چیت کا باب بند اور مزاحمت کا راستہ کھل چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan