Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس میں سات نئی یہودی کالونیوں کی تعمیرکے صہیونی منصوبے کا انکشاف

jewish-new-colonies مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے آبادی کے گڑھ سمجھے جانے والے علاقوں میں مزید سات یہودی کالونیوں کی تعمیر کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے۔ القدس انفارمشین سینٹر کے مطابق نئی یہوی کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ قابض یہودی بلدیہ کے زیرانتظام عمل میں لایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قابض حکام کی جانب سے سترہ نومبر کو”گیلو” کے مقام پر ایک یہودی کالونی کی تعمیر کا اعلان صرف ایک کالونی تک محدود نہیں بلکہ “گیلو” تعمیراتی منصوبہ دراصل ان سات کالونیوں کا حصہ ہے جنہیں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی آبادی کے گنجان آباد مقامات پر تعمیر کیا جائے گا۔ القدس انفارمیشن سینٹر کے مطابق ان کالونیوں کی تعمیر کا منصوبہ طویل مدت قبل طے پا چکا ہے،منصوبے کے تحت “گیلو” نوف ٹسیون”، مسکوفٹش”، بلاک نمبر ایک”، شیبرڈ” بسجات زیف” اور قلندیا” جیسی یہودی کالونیوں کی تعمیر اوران کی توسیع کی جائے گی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan