فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے غزہ میں مسحیی برادری کے”لاتین فرقے” کے راہنما سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسیحی فرقے کے نگراں پاپ جارج ھرنا نذیر سمیت دیگر افراد شریک تھے جبکہ وزیراعظم کے ساتھ وزارت خارجہ کے پراسیکیوٹر ڈاکٹر احمد یوسف، ڈاکٹر حسن ابو حشیش اور دیگر شریک ہوئے۔ وزیراعظم سے ہونے والی ملاقات میں غزہ کی داخلی صورت حال۔ معاشی ناکہ بندی اور علاقائی اور بین الاقومی سطح پرمسلم مسیحی تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ وہ حکومت کی جانب سے عیسائی برادری کو مذہبی امور میں ہر قسم کی سہولت فراہم کی جاتی ہے عیسیائیوں کی عبادت گاہوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ وفد کے شرکاء نے غزہ میں اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں حماس کی حکومت کی جانب سے مسیحی برادری کو فراہم کردہ سہولتوں پرحکومت کو شکریہ ادا کیا۔