مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف عباس ملیشیا کی بدترین مہم جاری ہے- حماس کے کارکنوں کو مختلف طریقے سے اذیتیں دی جا رہی ہیں- حماس کے خلاف مہم صرف مرد کارکنوں تک محدود نہیں بلکہ حماس کی حمایت کے الزام میں خواتین کو بھی تشدد اور اذیت کا نشانہ بنایا جا رہاہے- ذرائع کے مطابق گزشتہ ہفتے میں صرف نابلس شہر میں عباس ملیشیا نے 350 افراد کو سیکورٹی فورسز کے دفتر میں طلب کیا – اکثر افراد کو سوال و جواب کے بعد رہا کردیا گیا جبکہ دیگر کو گرفتار کیا گیا- سیکورٹی فورسز کے دفتر طلب کئے جانے والوں میں کالجز اور یونیورسٹی کے طلبہ،طالبات ،اساتذہ اور ملازمین بھی شامل ہیں – طلب کئے جانے والے افراد کو صبح آٹھ بجے سے شام پانچ بجے تک دفتر میں بٹھایا جاتاہے اس دوران ان سے نہ صرف توہین آمیز گفتگو کی جاتی ہے بلکہ ان کا مذاق بھی اڑایا جاتاہے-