Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کا مسئلہ انسانی حقوق کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل

arab-inter-parliamentary-union عرب پارلیمانی اتحاد فلسطینی مجلس قانون ساز کے اراکین کی رہائی کے مسئلے کو عالمی پارلیمانی اتحاد کی انسانی حقوق کی کمیٹی کے ایجنڈے میں شامل کرنے میں کامیاب ہو گیا- عرب پارلیمانی اتحاد نے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے لیے بین الاقوامی مہم کی جانب سے لکھے گئے خط کے جواب میں اس مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے اقدامات کئے- عرب پارلیمانی اتحاد نے کہاہے کہ وہ اسرائیلی جیلوں سے فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی کے لیے اپنی کوششیں اور فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا- ’’عالمی مہم برائے آزادی فلسطین اراکین پارلیمنٹ ‘‘نے عرب پارلیمانی اتحاد کے موقف کو قابل تحسین قرار دیا – عالمی مہم کی رکن ہدی نعیم نے عرب پارلیمانی اتحاد کے جنرل سیکرٹری نور الدین بوشکوج کو فون کر کے شکریہ ادا کیا اور کہاکہ امید ہے کہ عرب پارلیمانی اتحاد اسرائیلی جیلوں سے تمام فلسطینی اراکین پارلیمنٹ کی رہائی تک اپنی کوششیں جاری رکھے گا اور عالمی رائے عامہ کو ہموار کرے گا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan