اسرائیلی جیلوں میں مریض اسیران بالخصوص شوگر کے مریض بہت مشکلات کا شکار ہیں- انہیں علاج معالجے کی مطلوبہ سہولتیں میسر نہیں ہیں- پرزنرز سٹڈیز سنٹر کے مطابق اسرائیلی جیل انتظامیہ مریض اسیران کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے – سنٹر نے اپنی رپورٹ ایک اسیر ابو نعیم کے حوالے سے کیا ہے کہ اسرائیلی جیل ہداریم میں بیسیوں فلسطینی اسیران مریض ہیں جو مختلف بیماریوں کا شکار ہیں ان میں دل ، گردے اور بواسیر کے مریض بھی شامل ہیں جبکہ متعدد اسیران شوگر کی مرض کا شکار ہیں- جیل انتظامیہ مریضوں کے معائنے کا انتظام نہیں کرتی – پرزنرز اسٹڈیر سنٹر کے ڈائریکٹر رافت محمود نے مریض اسیران کی زندگیاں بچانے کا مطالبہ کیاہے انہوں نے کہاکہ اسرائیلی جیل انتظامیہ کو مریضوں کے علاج معالجے میں لا پرواہی کی پالیسی سے باز رہنا چاہیے- اسرائیلی جیل انتظامیہ مریضوں کی زندگیوں سے نہ کھیلے-