Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال ختم، کرم ابو سالم کراسنگ پر کام دوبارہ شروع

palestine_foundation_pakistan_mintar-crossing-point1

اسرائیلی کی جانب سے غزہ سامان کی ترسیل کے لیے استعمال کی جانے والی منطار کراسنگ کی بندش کے سبب ٹرک ڈرائیوروں کی ہڑتال دو ہفتے جاری رہنے کے بعد ختم کر دی گئی جس کے بعد سامان کے ٹرکوں نے کرم ابو سالم کے ذریعے غزہ سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کردی ہے۔ خیال رہے کہ ٹرک ڈرائیورز نے منطار کراسنگ کی بندش کے بعد کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے غزہ جانے سے انکار کررکھا تھا۔ واضح رہے کہ منطار کراسنگ کی بندش سے اہل غزہ جو پہلے ہی ضروریات زندگی کے سامان سے محروم تھے، کی مشکلات میں بے پناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ادھر منطار کراسنگ کے 40 کلومیٹر دور کرم ابو سالم کراسنگ کے ذریعے سامان کی ترسیل کی لاگت میں اضافے کے ساتھ ساتھ غزہ کی درآمدات میں مزید کمی آئے گی۔ تاہم اتوار کے روز سے ہڑتال کے خاتمے کے بعد آج سے اس کراسنگ کے ذریعے غزہ سامان کی ترسیل دوبارہ شروع کر دی گئی ہے۔ اس دوران غزہ کے پھولوں سے لدے دو ٹرک یورپ کے لیے بھی روانہ کیے گئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan