عباس ملیشیا کی جانب سے مغربی کنارے میں اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے- فلسطینی صدر محمود عباس کو براہ راست جوابدہ سیکورٹی فورسز نے گزشتہ روز مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں حماس کے چھ کارکنوں کو گرفتار کیا- گرفتار افراد میں ایک سکول ٹیچر، ایک انجینئر اور بلدیہ کارکن بھی شامل ہیں –