اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے کے ضلع الخلیل میں فلسطینیوں کی اراضی کو سیراب کرنے واالا پانی کا تالاب اکھاڑ ڈالا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہر کی مشرقی کالونی واد الغروس میں واقع 500 میٹر چوڑے تالاب کی اراضی پر قبضے کا مقصد یہودی بستی ’’کریات اربع‘‘ کو توسیع دینا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ حالیہ کارروائی بھی علاقے کی فلسطینی املاک اور جائیدادوں پر قبضہ کر کے یہودی بستیوں کے توسیعی پروگرام کا حصہ ہے۔ صہیونی حکام تالاب کی اراضی کو شہر کی مشرقی بستیوں کریات اربع اور خارصینا جاثمتین میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔