Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی عوام اور مزاحمت کیخلاف اخبار”الاھرام” کی شرانگیز مہم، حماس کی شدید مذمت

palestine_foundation_pakistan_hamas

اسلامی تحریک مزاحمت “حماس”نے مصری اخبار”الاھرام” نے فلسطینی قوم اور صہیونی قبضے کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح مزاحمت کے خلاف شر انگیز مہم کی شدید مذمت کی ہے.حماس نے اخبار کے چیف ایڈیٹرعبدالمنعم سعید اور ان کے معاون مدیر اسامہ سرایا سے کہا ہے کہ وہ فلسطینی مزاحمت کےخلاف جاری شرانگیز مہم فوری بند کر کے اخبار کو قومی اور ملی دھارے میں لائیں. حماس کے دمشق میں موجود دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ سابق صدر حسنی مبارک کی ترجمانی کو اپنا فرض سمجھنے والا اخبار الاھرام ماضی میں بھی اسلامی تحریک مزاحمت “حماس”، فلسطینی عوام کی آزادی کی جدوجہد اورغزہ کی پٹی کے شہریوں کےخلاف زہرآلود پروپیگنڈے میں پیش پیش رہا ہے. اخبار کو حماس اور فلسطینی عوام کےخلاف استعمال کرنے میں اس کے موجودہ چیف ایڈیٹرعبدالمنعم سعید اور ان کے معاون اسامہ سرایا اس شر انگیز مہم میں سب سے آگے رہے ہیں. بیان میں کہا گیا ہے کہ اخبار “الاھرام” کی جانب سے فلسطینی مذہبی سیاسی جماعتوں، عسکری تنظیموں، فلسطینی قوم اور تحریک مزاحمت کے خلاف جاری زہر آلود مہم فلسطینی یا عرب قوم کی خدمت نہیں بلکہ یہ بیرونی ایجنڈے کے تحت فلسطینیوں کے خلاف ہونے والی سازشوں کا حصہ ہے. اخبار میں فلسطینیوں پر کی گئی الزام تراشی اور فلسطینی جماعتوں کو بدنام کرنے کی کوشش کر کے خطے میں مزید اشتعال اور افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی گئی ہے. بیان میں عبدالمنعم سعید کے ایک روز قبل اخبار میں شائع ہوئے مضمون کو عرب ممالک کے عوام بالخصوص فلسطینی اور مصری اقوام کے درمیان تصادم پیدا کرنے کی سازش سے تعبیر کیا ہے. بیان میں کہا گیا کہ عبدالمنعم نے اپنے مضمون میں فلسطینی قوم کے بارے میں جو انداز تکلم اختیار کیا ہے اس سے مصری اور فلسطینی دونوں قوموں کا نقصان ہو گا. عبدالمنعم سعید اور ان کے اخبار کی انتظامیہ شر انگیز مہم کو فوری بند کریں اور اپنی توپوں کا رخ اس مشترکہ دشمن کی طرف موڑیں جو دنیا بھر میں فساد کی جڑ ہے. بیان میں کہا گیا کہ عبدالمنعم اور ان کے ساتھیوں کو اپنے اخبار کو دشمن کا آلہ کار بنا دیا ہے.حماس نے مصر کی فوجی سپریم کونسل اور انقلابی گروپوں سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک میں فلسطینی اور مصری قوم کے درمیان لڑائی پیدا کرنے کی شرانگیز مہمات کا نوٹس لیں اور ایسی کیفیت پیدا نہ ہونے دیں جو دونوں قوموں کے درمیان کشیدگی پیدا کرے. بیان میں مصر کے دیگر ذرائع ابلاغ کی جانب سے الاھرام کی شرانگیز مہم کے خلاف تنقید کو سراہا گیا اور کہا گیا کہ مصر میں سوائے چند ایک اخبارات کے باقی سب قومی دھارے کے مطابق اپنی پیشہ ورانہ خدمات انجام دے رہے ہیں. خیال رہے کہ حالیہ چند روز سے مصری اخبار الاھرام نے فلسطینیوں کےخلاف ایک نئی مہم شروع کر رکھی ہے. اس مہم کے تحت فلسطینی عسکری تنظیموں کو خطے میں مسائل کا سبب قرار دیا جا رہا ہے. اسی مہم کے تحت اخبار الاھرام کے چیف ایڈیٹر عبدالمنعم سعید کا ایک مضمون بھی شائع ہوا ہے جس میں فلسطینی عوام اور غزہ میں حماس کی حکومت کے لیے الفاظ کے تیر و نشتر استعمال کیے گئے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan