خلیجی ریاست متحدہ عرب امارات میں ایک فلسطینی تاجر کی گرفتاری کی اطلاعات ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی تاجرکو دبئی میں پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ حراست میں لیا گیا غزہ کا شہری گذشتہ 20 سال سے بیرون ملک مقیم تھا۔ متحدہ عرب امارات میں یہ گرفتاری ایک ایسے وقت میں لائی گئی ہے جب چند ہی روز قبل دبئی پولیس نے ایک دوسرے فلسطینی کو ڈیڑھ ماہ کی حراست کے بعد فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کی مداخلت پر رہا کیا گیا تھا۔ غزہ میں فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دبئی میں پولیس کے ہاں گرفتار ایک تاجرعبدالعزیز الخالدی کورہا کر دیا گیا ہے۔ ان کی رہائی امیر قطر کی کوششوں سے عمل میں لائی گئی ہے۔