Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سلوان کالونی میں جھڑپیں جاری، مزید پانچ فلسطینی زخمی

palestine_foundation_pakistan_protest-silwan

مقبوضہ فلسطین کے علاقے سلوان میں اسرائیلی فوج اور فلسطینی نوجوانوں کے مابین تازہ جھڑپوں میں دو بچوں سمیت القدس کے پانچ شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ گزشتہ چند روز سے مغربی کنارے، القدس اور غزہ کی پٹی کے فلسطینی علاقوں میں صہیونی کارروائیاں تیز ہونے سے علاقے کے حالات کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔ جمعہ کی صبح سے مشرقی القدس کے مختلف علاقوں میں اسرائیلی قابض فورسز کی شروع ہونے والی کارروائیاں اتوار کی رات بھی جاری رہیں، رات گئے اسرائیلی پولیس اور سرحدی گارڈز نے علاقے پر حملہ کیا جس پر مشتعل فلسطینی نوجوانوں نے احتجاج شروع کر دیا جو جھڑپ کی صورت اختیار کر گیا۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اشک آور گیس کا بے دریغ استعمال کرنے کے ساتھ ان پر دھاتی گولیوں کی بوچھاڑ بھی کردی۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ وادی حلوہ، بستان میں بھی جھڑپیں ہوتی رہیں، اس طرح ان جھڑپوں میں کم از کم پانچ فلسطینی زخمی جبکہ درجنوں دم گھٹنے سے سخت اذیت کا شکار رہے۔ وادی حلوہ کے انفارمیشن سنٹر کے مطابق زخمیوں میں دس سال سے کم عمر کے دو بچے بھی شامل ہیں جنہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan