Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

لیبیائی قوم کا قتل عام غزہ پر اسرائیلی غارت گری جیسا ہے: فلسطینی علماء

palestine_foundation_pakistan_libyan-victim

علماء کمیٹی فلسطین نے لیبیائی صدر کی جانب سے پرامن مظاہرین پر فائرنگ اور بمباری کو 2009ء میں غزہ پر اسرائیلی غارت گری کی مثل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بربریت کے بعد قذافی عرب اور اسلامی شناخت سے محروم ہو گئے ہیں۔ ان کے پاس قوم کی قیادت کا کوئی اخلاقی جواز باقی نہیں رہا۔ علماء کمیٹی کے بہ قول ٹی وی سکرین پر انتہائی پر امن انداز میں احتجاج کرنے والے عام شہریوں پر لڑاکا طیاروں کی فائرنگ کے مناظر اس سے غزہ پر اسرائیلی غارت گری میں ہی منظر عام پر آئے تھے۔ علماء نے کہا کہ قذافی نے ثابت کردیا ہے کہ وہ لیبیا کی عظیم مسلم قوم کی قیادت کا اہل نہیں ہیں۔ اب وقت آ گیا ہے کہ بغیر کسی پس و پیش کے اسے اقتدار سے علیحدہ کر دیا جائے، فلسطین کے جید علماء نے واضح کیا کہ کرنل قذافی نے ہمیشہ اپنے بے وقوفانہ بیانات کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کی تضحیک کی ہے، وہ فلسطین اور اسرائیل پر مشتمل ریاست کو ’’اسراطین‘‘ کہتے تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan