Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

یونانی فن کار کا اپنی حکومت سے نیتن یاھو کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_benjamin-netanyahu1

یونان کے ایک پاپ گلوکار اور معروف فنکار میکز تھیوڈر نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ صہیونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کو اپنے ملک میں آمد پر گرفتار کر ان کے خلاف جنگی جرائم کے تحت مقدمات چلائے. ان کا کہنا ہے کہ نیتن یاھو اور اسرائیل کی سیاسی اور عسکری قیادت لبنان اور فلسطینی شہر غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث ہے، جس پران کے خلاف عالمی عدالتوں میں کارروائی کی جانی چاہیے.
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق منگل کو سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے مسٹر میکز تھیوڈر نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی یہودی تنظیموں کا یونان میں عالمی کانفرنس منعقد کرنے کے لیے آنا ملک کے لیے نہایت خطرناک ہے. انہوں نے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا کہ نتین یاھو اگران کے ملک میں آئیں تو انہیں جنگی جرائم میں ملوث ہونے کی بنا پر گرفتار کر کے ان کےخلاف فوجی عدالتوں میں مقدمات چلائے جائیں.
ایک سوال کے جواب میں یونانی پاپ گلوکار کا کہنا تھا کہ عالمی معاشی بحران کے ذمہ دار امریکی یہودی ہیں اور ان کی سازشوں کی وجہ سے دنیا اس وقت اقتصادی بحران سے گذر رہی ہے اور یونان بھی اس سے بری طرح متاثر ہوا ہے.
ایک دوسرے سوال کے جواب میں صہیونیوں پر کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے یونی گلوکار نے کہا کہ جو حشر ہٹلر نے جرمنی میں یہودیوں کا کیا تھا آج اس سے کئی گنا بد تر سلوک یہودی فلسطینیوں کےساتھ روا رکھے ہوئے ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan