Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

شیخ رائد صلاح کو القدس سے گرفتار کر لیا گیا

palestine_foundation_pakistan_sheikh-raed-salah1

اسرائیلی فوج نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین میں سرگرم تحریک اسلامی کے سربراہ شیخ رائد صلاح کو مقبوضہ بیت المقدس سے گرفتار کر لیا ہے۔ شیخ صلاح کو القدس کی کالونی بستان میں لگائے گئے احتجاجی کیمپ میں منعقد تقریب میں شرکت کے ایک گھنٹے بعد حراست میں لیا گیا۔ نام نہاد اسرائیلی ریاست میں صہیونیت کے خلاف مزاحمت کی علمبردار فلسطینیوں کی ’’تحریک اسلامی‘‘ کے ایڈوائزر علی ابو شیخہ کے مطابق شیخ رائد صلاح سلوان کی بستان کالونی میں احتجاجی کیمپ کے دوسال مکمل ہونے کی مناسبت سے ایک تقریب میں شریک تھے، تقریب ختم ہوتے ہی ہم ام فحم جانے کے لیے نکلے کہ شیخ جراح کالونی میں اسرائیلی انٹیلی جنس اداروں کی گاڑی اور پولیس جیپ نے ہماری کار کو روکا، گاڑی سے انٹیلی جنس اہلکار نکلے جن کے ساتھ پولیس اہلکار بھی تھے، انہوں نے ہمارے شناختی کارڈ چیک کرنے کے بعد شیخ رائد صلاح کو کار سے اتارا اور مسلح اسرائیلی فوج کی موجودگی میں انہیں اپنی گاڑی میں سوار کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔ ابو شیخہ نے مزید بتایا کہ شیخ رائد صلاح کی گرفتاری بھی دیگر اغوا کی کارروائیوں کے مشابہ تھی، ادارے کے اہلکار پہلے سے تاک لگائے بیٹھے تھے۔ القدس ڈویلپمنٹ ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر وکیل خالد زبارقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس تاحال شیخ رائد صلاح کی گرفتاری کے امکان کو مسترد کر رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan