Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے مغربی کنارے سے 14 فلسطینی گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_iof-arrest8

مغربی کنارے کے مختلف اضلاع میں اسرائیلی فوج نے اپنی تازہ پکڑ دھکڑ مہم میں کم از کم 14 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ عبرانی ریڈیو نے اسرائیلی فوج کے حوالے سے بتایا کہ یہ لوگ فوج کو مطوب تھے فوجی ذرائع نے گرفتارشدگان کو نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔ دوسری جانب شمالی اور جنوبی مغربی کنارے مقامی ذرائع نے بتایا کہ صہیونی فوج نے جنوی ضلع الخلیل کے علاقے بلدہ اذٓنا سے دو شہریوں کو گرفتار کر کے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ الخلیل کے مغربی علاقے بلدہ اذنا میں فوجی اہلکاروں نے 26 سالہ سامر عیسی عوض اور 19 سالہ صدام عیسی طمیزی کے گھروں پر دھاوا بولا۔ کارروائی کے دوران ان کے گھروں میں بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی گئی۔ جنین کیمپ میں بھی اسرائیلی فوج نے چھاپہ مار کارروائی کر کے تین شہریوں کو اغوا کیا ہے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ فوج نے حملہ کیا اور گھروں میں توڑ پھوڑ کر کے یوسف عماد عامر، میسرہ سلیمان خوبوش اور وسام سالم جلامنہ کو اغوا کر کے نامعلوم مقام منتقل کر دیا۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج گھروں کی تلاشی لیتی رہی اور فوج نے آواز پیدا کرنے والے شیل بھی برسائے۔ وادی برقین کے مقامی ذرائع کے مطابق وہاں بھی اسرائیلی گاڑیاں گھنٹوں تک علاقے میں گردش کرتی رہیں۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی اسرائیل نے 12 شہریوں کو اغوا کیا تھا جن میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے رکن جمال نتشہ بھی شامل تھے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan