فلسطین کی صہیونی شکنجے سے آزادی کے بجائے مسئلے کے دو ریاستی کی دعویدار مغربی کنارے کی حکمران جماعت ’’فتح‘‘ نے حماس کے کارکنوں کو پکڑنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ تازہ کارروائیوں میں حماس کے معروف رہنما محمد ریان سمیت مزید 11 فلسطینی اغوا کر لیے گئے ہیں۔ عباس ملیشیا نے بدھ کے روز بھی الخلیل، طولکرم، قلقیلیہ، القدس، رام اللہ اور نابلس میں گھروں پر حملوں، چھاپہ مار کارروائیوں اور طلبی کے نوٹس جاری کر کے شہریوں کو غائب کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔ گرفتار ہونے والے بیشتر افراد خود عباس ملیشیا یا اسرائیلی فوج کے ہاتھوں پہلے بھی حراست کاٹ چکے ہیں۔ بدھ کی کارروائیوں میں بہت سے شہریوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ اغوا کیے جانے والوں میں حماس کے اہم رہنما 43 سالہ محمد ریان بھی شامل ہیں، رام اللہ نے عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے ان کو تفتیشی آفس میں بلا کر حراست میں لیا اور نامعلوم مقام منتقل کر دیا ہے۔