Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر میں ظلم کے خلاف پرامن انقلاب آ رہا ہے: اخوان المسلمون

palestine_foundation_pakistan_dr-mohammed-badie28099e-the-leader-of-the-muslim-brotherhood-in-egypt

مصر میں جماعت اخوان المسلمون کے مرشد عام محمد بدیع نے ملک بھر کے مختلف شہروں میں نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ چاہے کتنی ہی قربانیاں دینی پڑیں حکومتی اداروں اور عوامی املاک کی حفاظت جاری رکھی جائے۔ محمد بدیع نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ اخوان المسلمین مصری عوام کا ایک جزو لاینفک ہے جو ملک کے طول و عرض پر پھیلے مصری نوجوانوں کو ان کی تحریک آزادی پر مبارکباد پیش کرنے کے ساتھ ان سے تمام سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کی حفاظت کی بھی اپیل کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصر میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ظلم کے خلاف اور آزادی اور اصلاحات کے حق میں پیدا ہونے والی پر امن تحریک ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے والے انہیں سکیورٹی عناصر کے کارندے ہیں جنہوں نے قوم پر پہلے بھی ظلم کے پہاڑ توڑے ہیں اور انتخابات کے دوران بھی دنگے کروائے تھے۔ اخوان المسلمون کے مرشد عام کا کہنا تھا ’’قوم کا اصل نوجوان وہ ہے جس نے اپنے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے سرکاری اداروں اور عوامی املاک کی حفاظت کی ہے اور سکیورٹی فورسز کی عدم موجودگی میں بھی ان املاک کو نقصان پہنچنے سے بچایا ہے‘‘ انہوں نے ایک بار پھر اپنے اصولی موقف کا اعادہ کیا ’’اس وقت ساری قوم اور تمام قومی دھڑے اس بات پر متفق ہیں کہ ملک میں ایمرجنسی کو فوری ختم کیا جائے، قومی اسمبلی اور شوری کونسل کو تحلیل کیا جائے، عدالت کی نگرانی میں فوری شفاف انتخابات منعقد کروائے جائیں، سیاسی قیدیوں کو فوری رہا اور انتخابات کے انعقاد اور انتقال اقتدار کے لیے ایک قومی حکومت تشکیل دی جائے۔ اسی طرح مظاہرہ کرنے والوں کو قتل اور زخمی کرنے والوں کے خلاف تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل بھی تشکیل دی جانی چاہیے۔ خیال رہے کہ حالیہ حکومت مخالف مظاہروں میں سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اس پرامن احتجاجی مظاہروں کو اس وقت تک جاری رکھنے کی تائید کرتے رہیں گے جب تک ملک کی حفاظت کے لیے قومی مطالبات پر عمل نہیں کیا جاتا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan