Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

الجزیرہ دستاویز: فتحاوی کال پر ’’الجزیرہ‘‘ ہیڈ کوارٹر پر قبضے کی کوشش

palestine_foundation_pakistan_al-jazeera-tv-building-in-palestine

الجزیرہ چینل کی جانب سے فتح اتھارٹی کے اسرائیل کے خفیہ مذاکرات پر مبنی دستاویز منظر عام پر لانے کے بعد فتحاوی قیادت نے رام اللہ میں ٹی وی چینل کے ہیڈ کوارٹر پر حملے کی کال دے دی جس پر سیکڑوں نوجوانوں نے دھاوا بول کر ایک پرچم، جس پر ’’الجزیرہ‘‘ درج تھا، کو بھی نذر آتش کر دیا۔ عینی شاہدین اور الجزیرہ آفس میں کام کرنے والے ملازمین نے بتایا کہ نوجوانوں نے پورے دفتر پر قبضہ کرنے کی بھرپور کوشش بھی کی۔ فلسطین میں چینل کے ڈائریکٹر ولید عمری کے مطابق نوجوانوں نے ہیڈ کوارٹر کو جلانے کی فتحاوی قیادت کی کال پر لبیک کہتے ہوئے حملہ کیا، ہجوم دفتر کے دروازے توڑ اندر داخل ہوا اور بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑ کی۔ خیال رہے کہ الجزیرہ کی نشر کردہ خفیہ دستاویز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے صہیونی مذاکرات کاروں کو مغربی کنارے میں ایک یہودی بستی کے علاوہ تمام بستیوں کو تسلیم کرنے، 70 لاکھ میں سے دس سال تک ہر سال صرف 10 ہزار فلسطینی پناہ گزینوں کی واپسی پر راضی ہونے، اور فلسطینی مزاحمت کاروں کی ٹارگٹ کلنگ کرنے کی پیش کش کی گئی تھی۔ فلسطینی مسلمہ حقوق سے دست برداری کو منظر عام پر لانے پر فتح قیادت نے مشتعل ہوکر الجزیرہ کے خلاف مظاہروں کو اعلان کیا تھا جس کے جواب میں درجنوں فتحاوی غنڈوں نے دفتر پر حملہ کردیا۔ اس موقع پر نوجوانوں نے چینل کے ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک صہیونی جھنڈا بھی نذر آتش کر دیا جس پر ’’الجزیرہ‘‘ لکھا ہوا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan