Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

جنوبی افریقا کے یہودیوں نے زیپی لیونی کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ قائم کر دیا

palestine_foundation_pakistan_tzipi-livni-chairwoman-of-israels-centrist-kadima-political-party-and-former-israeli-foreign-minister-wanted

جنوبی افریقا میں انسانی حقوق کے لیے سرگرم ایک یہودی تنظیم نے سابق خاتون اسرائیلی وزیرخارجہ زیپی لیونی کے خلاف جنوبی افریقا کی ایک عدالت میں جنگی جرائم کے تحت مقدمہ قائم کیا ہے.تنظیم نے اپنے دعوے میں موقف اختیار کیا ہے کہ سابق اسرائیلی وزیرخارجہ دو سال قبل غزہ کی پٹی پر جنگ مسلط کرنے اور کے نتیجے میں سیکڑوں معصوم بچوں کے قتل عام کی ذمہ دار ہیں.لہذا عدالت انٹرپول کے ذریعے ان کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کرے. مرکز اطلاعا ت فلسطین نے فرانسیسی ریڈیو کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ زیپی لیونی کے خلاف دائر مقدمہ میں صرف جنوبی افریقا کے یہودی وکلاء سے مدد لی جا رہی ہے.مقدمہ کی تفصیل میں دسمبر سنہ 2008 سے جنوری 2009ء کے درمیان غزہ پر مسلط جنگ میں ہونے والے بے پناہ جانی ومالی نقصان کی مکمل معلومات فراہم کی گئی ہیں جن کی بنیاد پر سابق صہیونی وزیرخارجہ کے خلاف مقدمہ قائم کیا گیا ہے. ریڈیو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوبی افریقا کی انسانی حقوق کی عدالتیں جنیوا میں قائم انسانی حقوق کی عدالتوں کی مماثل ہیں اور وہ جنگی جرائم کے مرتکب کسی بھی شخص کی انٹرپول کےذریعے گرفتاری کے بھی اختیارا ت رکھتی ہیں. رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقا کی یہودی انسانی حقوق کی تنظیم نے تین ہزار صفحات کی ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں غزہ جنگ میں اسرائیل کے جنگی جرائم کو پوری تفصیل سے بیان کیا گیا ہے.یہ رپورٹ جنوبی افریقا کے پراسیکیوٹر جنرل کو پیش کی گئی ہے، اور اسی کی بنیاد پر مقدمہ قائم کیا گیا ہے. فرانسیسی ریڈیو نے بتایا ہےکہ اسرائیل کی سابق وزیرخارجہ اور موجودہ اپوزیشن لیڈر جنوبی افریقا میں کیپ ٹاٶن کا دورہ کرنے والی ہیں.ان کے خلاف ایک ایسے وقت میں دائرمقدمہ کے باعث اپنے دورے میں انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اورعدالت نے فوری طوپر کیس کی سماعت شروع کر دی تو زیپی لیونی کا یہ دورہ منسوخ بھی ہو سکتا ہے. خیال رہے کہ سابق صہیونی وزیرخارجہ سمیت ملک کی کئی اہم سیاسی اور فوجی شخصیات کے خلاف سنہ 2008ء کے آخرمیں غزہ کی پٹی پر مسلط جنگ کی الزام میں برطانیہ سمیت یورپ کی کئی انسانی حقوق کی عدالتوں میں بھی مقدمات درج ہیں. سابق صہیونی وزیرخارجہ زیپی لیونی فلسطین دشمنی اوربے گناہ افراد کے قتل عام میں بدنامی کی حد تک مشہور ہیں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan