Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

وادی اردن کے گاؤں پر انتہاء پسند یہودیوں کا حملہ، درجنوں گھر مسمار

palestine_foundation_pakistan_jewish-settlers16

مغربی کنارے اور اردن کے مابین واقع وادی اردن کے شمالی گاؤں ’’عاطوف‘‘ پر درجنوں انتہا پسند یہودیوں نے دھاوا بول دیا، اسرائیلی فوج کی بڑی تعداد نے مسلح حملہ آوروں کا بھرپور ساتھ دیا، تشدد پسند یہودی ضلع طابوس کے قریبی اس گاؤں میں دندناتے رہے۔ جدید اسلحہ سے لیس یہودیوں نے کیمرے اور نقشے اور زمین کی پیمائش کے دیگر آلات اٹھا رکھے تھے۔ غاصب یہودیوں نے علاقے کا سروے کیا جس کے بعد مقامی افراد آبادی پر صہیونی قبضے سے متعلق شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ مقامی افراد نے یہودی بستیوں کی مصالح کی خاطر اپنی سیکڑوں ایکڑ اراضی کے استعمال میں آنے کا خدشات کا اظہار کیا ہے۔ علاقے کے باسیوں کا کہنا ہے کہ اس قبضے سے زرخیز میدانوں اور زرعی زمینوں پر قبضہ کر لیا جائے گا۔ یہاں کے کسان ایک طویل عرصے سے ان زمینوں پر کاشت کاری کر رے ہیں۔ اس مقصد کے لیے وہ کشدا کے علاقے کے ارریگیشن سسٹم سے پانی لاتے ہیں کیونکہ اسرائیلی حکام نے یہاں پر کنویں کھودنے پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔ اہل علاقہ نے بتایا کہ اس زمین میں ایسے کوئی بات نہیں کہ اس کو فوجی ممنوعہ علاقہ قرار دیا جائے۔واضح رہے کہ ایک عرصے سے غاصب انتہاء پسند یہودی وادی اردن پر قبضے اور یہاں کے باسیوں کو ہجرت پر مجبور کرنے کی سرتوڑ کوششیں کر رہے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan