قابض اسرائیلی فوج نے رکن فلسطینی مجلس قانون ساز نایف رجوب کے بیٹے اور بھائی کو مغربی کنارے کے مرکزی ضلع الخلیل سے اغوا کر لیا ہے۔ صہیونی اہلکاروں نے علی الصبح دورا شہر میں واقع رجوب کے گھر پر دھاوا بول کر دونوں سے تفتیش کی اور پھر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔ مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے نایف رجوب کے 47 سالہ بھائی یاسر اور ان کے 22 سالہ بھائی یوسف کو نامعلوم مقام کی جانب منتقل کر دیا ہے۔ اس سے قبل بھی اسرائیلی فوج نے کچھ ہفتے قبل یوسف کو تین روز کے لیے حراست میں لیا تھا۔