Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینیوں کی مادی و معنوی امداد عالم اسلام پر فرض ہے: سربراہ جامعہ الازھر

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ahmed-el-tayeb-head-of-al-azhar-university-egypt51

مصر کی معروف علمی درسگاہ جامعہ الازھر کے سربراہ الشیخ ڈاکٹراحمد الطیب نے کہا ہے کہ فلسطینوں کی مالی اور معنوی امداد نہ صرف عرب ممالک اورمسلم دنیا پر فرض ہے بلکہ یہ ہر زندہ ضمیرانسان کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ وہ مظلوم فلسطینی عوام کی ہرممکن مدد کرے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جامعہ ازھر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل الدعوة کونسل ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا. انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے حقوق کے حصول میں مدد فراہم کرنا ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے. صرف بیانات کی حدتک نہیں بلکہ مسلم امہ اور عالمی برادری کو دامے درمے سخنے ہر سطح پر فلسطینیوں کی مدد جاری رکھنی چاہیے. ڈاکٹر احمد الطیب نے فلسطینیوں کے درمیان اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ صہیونی جرائم کے خلاف فلسطینیوں کی قربانیاں تب ہی رنگ لا سکتی ہیں جب وہ آپس میں اتحاد پیدا کریں. اس وقت فلسطینی قبلہ اول کی آزادی کے لیے فرنٹ لائن کا کردارادا کر رہے ہیں انہیں حکمت اور دانشمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے اور باہمی اختلافات اور گروہی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنی صف بندی کرنی چاہیے. جامعہ ازھر کے سربراہ نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan