Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

سابق امریکی وزیر کی اسماعیل ھنیہ سے ملاقات، معاشی ناکہ بندی کی مذمت

palestine_foundation_pakistan_ismael-haneyya-the-democratically-elected-palestinian-prime-minister-ramsey-clarke-former-us-attorney-general

سابق امریکی وزیر برائے قانون وانصاف رمزے کلارک نے فلسطینی شہرغزہ کے دورے کے دوران اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی ہے. سابق امریکی وزیر کا کہنا ہے کہ وہ حماس کی حکومت کو “آئینی” سمجھتے ہیں اور غزہ کی معاشی ناکہ بندی پر اسرائیل کے اقتصادی بائیکاٹ کا کئی بار مطالبہ کر چکے ہیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سابق امریکی وزیر نے بدھ کو غزہ میں وزیراعظم ہاٶس میں وزیراعظم اسماعیل ھنیہ سے ملاقات کی. ملاقات میں غزہ کی پانچ سال سے جاری معاشی ناکہ بندی، اسرائیل کے روزہ مرہ کے میزائل حملے اور فلسطین کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا. اس موقع پر اسماعیل ھنیہ نے سابق امریکی وزیر کو دو سال قبل غزہ کی پٹی پر اسرائیل کی مسلط کردہ وحشیانہ جنگ میں تباہ کاریوں اور اس کے دوررس منفی اثرات کے بارے میں بھی بریفنگ دی. ملاقات کے بعد ایک نیوزکانفرنس کے دوران صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے اسماعیل ھنیہ نے کہا کہ سابق امریکی وزیر رمزے کلارک سےان کی ملاقات نہایت مثبت رہی ہے. سابق امریکی عہدیدار کی غزہ آمد اور فلسطینی حکومت کے نمائندوں سے ملاقاتیں نہ فلسطینی عوام کے لیے ایک اچھی خبرہے بلکہ عالمی برادری کے لیے بھی ایک واضح پیغام ہے جو حماس کی حکومت کی وجہ سے غزہ کی معاشی ناکہ بندی ختم کرانے میں تساہل سے کام لے رہی ہے. انہوں نے کہا کہ رمزے کلارک کا حماس کی حکومت کے مندوبین سے ملاقات اہم سیاسی پیش رفت ہے. اسماعیل ھنیہ کا کہنا تھا کہ حماس اسرائیل کے ساتھ کسی قسم کے مذاکرات کے لیے تیار نہیں اور نہ ہی وہ فلسطینی اتھارٹی کے اسرائیل سے مذاکرات کو تسلیم کرتی ہے. ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق امریکی وزیرکی غزہ آمد اور حکومتی عہدیداروں سے ملاقاتیں ایک مثبت پیش رفت ہےان کے اس اقدام سے کئی دیگر رہ نماٶں کو بھی غزہ آمد کا موقع ملے گا. نیوز کانفرنس میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی وزیر رمزے کلارک نے کہا کہ وہ شہر میں حماس کی حکومت کو آئینی اور قانونی حکومت تسلیم کرتے ہیں کیونکہ حماس شفاف انتخابات کے نتیجے میں کامیاب ہوئی اوراس نے عوامی رائے عامہ کے فیصلے کے مطابق حکومت بنائی ہے. انہوں نے غزہ کی پٹی کی معاشی ناکہ بندی اور اسرائیل کی جانب سے مسلسل بمباری اور ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ اسرائیل دانستہ طور پر فلسطینیوں پر مظالم ڈھا رہا ہے. مسٹر کلارک نے فلسطینیوں اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ تمام تنازعات کے حل کے لیے امن بات چیت دوبارہ شروع کریں.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan