Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

دوسرے قافلے کی تیاریاں شروع کر دیں: سربراہ قافلہ ’’ایشیا 1‘‘

palestine_foundation_pakistan_asia-to-gaza-caravan-gaza-strip1

ایشیائی ممالک سے غزہ جانے والے امدادی قافلے ’’ایشیا 1‘‘ کے سربراہ ہندوستان سے تعلق رکھنے والے فیروز میسبرولا نے کہا ہے کہ غزہ کے لیے دوسرے امدادی قافلے ’’ایشیا 2‘‘ کی تیاریاں بھی شروع ہو گئی ہیں۔ انہوں نے غزہ محاصرے کو امریکا و اسرائیل کے لیے باعث عار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑوں ڈالرز کا امدادی سامان العریش بندرگاہ پہنچ چکا ہے جو عنقریب بعد غزہ کی پٹی پہنچا دیا جائے گا۔ میسبرولا نے غزہ شہر کے ایک ہسپتال کے دورے کے دوران اپنے بیان میں کہا کہ 20 ٹن وزنی دواؤں، غذاؤں، کھیلوں کے سامان اور ایمرجنسی آلات پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہ عنقریب یہ امدادی سامان قافلے کے آٹھ رضا کاروں کے ہمراہ غزہ پہنچا دیا جائے گا۔ ان رضاکاروں کا تعلق جاپان، پاکستان، ہندوستان، انڈونیشیا اور ملیشیا سے ہے۔ شفا ہسپتال غزہ کے اپنے دورے کے اختتام پر انہوں نے بتایا کہ ہسپتال کے ڈاکٹرز، نرسیوں اور میڈیکل عملے اسرائیل کے خلاف فلسطینی مزاحمت اور انتفاضے کے بے مثال کردار ہیں، انہوں نے کہا کہ اسرائیل سارے فلسطین کو بیمار کر کے مارنا چاہتا ہے۔ میسبرولا نے ڈاکٹروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ’’آپ لوگ تمام تر مشکلات اور مصائب کے باوجود فلسطینی شہریوں کو علاج کی سہولیات فراہم کر کے بے مثال کردار ادا کر رہے ہیں، ہم نے اپنے دورے کے دوران ہسپتال کو انتہائی صاف ستھرا اور اس کے عملے کو مستعد پایا‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ہسپتال ابھی تک زیر تعمیر ہے جبکہ اسرائیل نے غزہ میں سیمنٹ کے داخلے پر پابندی لگا رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کا محاصرہ اسرائیل اور امریکا کے لیے انتہائی شرم کا مقام ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan