Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

غزہ میں زیر حراست فتح قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی تردید کر دی

palestine_foundation_pakistan_fatah1

مغربی کنارے میں حماس کے زیر حراست فلسطینیوں کی 42 روزہ بھوک ہڑتال سے توجہ ہٹانے کے لیے ’’فتح‘‘ نے غزہ میں گرفتار اپنے کارکنوں کی بھوک ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ تاہم ان گرفتار لوگوں نے بھوک ہڑتال کی نفی کر کے ’’فتح‘‘ رہنماؤں کی جھوٹ کا پول کھول دیا ہے۔ فتح سے تعلق رکھنے والے ان زیر حراست افراد نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کے مطابق جرائم کے ارتکاب کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ ریڈیو چینل ’’صوت الاقصی‘‘ کے مطابق زیر حراست افراد کے نام زکی السکنی، شادی احمد، جمیل جحا، محمد کحیل، حسن الزنط اور نائل حرب ہیں۔ تحریک ’’فتح‘‘ کا کہنا ہے کہ انہیں حماس نے فتح کے ساتھ تعلق کے جرم میں گرفتار کیا ہے۔ منگل کے روز ریڈیو نے بتایا کہ غزہ کے مرکزی جیل میں موجود ان قیدیوں کا جائزہ لیا گیا تو انہوں نے بھوک ہڑتال نہیں کر رکھی ہے۔ تحقیق کے بعد یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان کو سیاسی مخالفت نہیں بلکہ کریمنل لاء کے تحت مختلف جرائم کے ارتکاب پر گرفتار کیا گیا ہے جس کی ان سب قیدیوں نے تصدیق بھی کی ہے۔ ان میں سے ایک نے یہ اقرار بھی کیا کہ اس نے ڈاکٹر حسن ابو عجوہ کو قتل کیا ہے۔ ریڈیو کے مطابق ان قیدیوں نے بتایا کہ جیل میں ان کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آیا جاتا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan