Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

صہیونی کمپنیاں اپنی خلیجی شناخت ظاہر کر کے القدس کے شہریوں کی املاک پر قبضے کے لیے کوشاں

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque61

مقبوضہ بیت المقدس میں یہودی آباد کار مختلف حیلوں بہاں سے فلسطینیوں کی جائیدادوں پر قبضے کے لیے کوشاں رہے ہیں۔ حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ صہیونی ایک نئے انداز میں فلسطینیوں کی جائیدادیں غصب کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ بیت المقدس کی فلسطینی شہریوں کی نمائندہ کمیٹیوں نے بتایا ہے کہ صہیونی رئیل اسٹیٹ کی کمپنیاں خود کو خلیجی ممالک کی کمپنیاں ظاہرکرکے فلسطینیوں کو بے وقوف بنا کران کی جائیدادوں پر قبضے کر رہی ہیں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حال ہی میں بیت المقدس میں سلوان کےمقام پر اس طرح کے کئی واقعات پیش آئے ہیں جن میں یہودی آباد کارو خود کو خلیجی ممالک کی کمپنیوں کے نمائندے ظاہر کرکے فلسطینیوں سے زمینیں اور ان کی جائیدادیں خریدنے پر کام کر رہے ہیں۔ سلوان اور وادی حلوہ میں حال ہی میں فلسطینیوں سے خرید کی گئی بعض جائیداوں کے بارے میں اب معلوم ہوا ہے کہ وہ یہودی آباد کاروں کے استعمال میں ہیں، خریدنے والے بھی صہیونی تھے اور خرید کرنے کے بعد انہوں نے وہ جائیدادیں یہودی آباد کاروں کو دے دہی ہیں۔ دوسری جانب القدس میں سلوان اور وادی حلوہ کی مقامی فلسطینی کمیٹیوں نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ وہ ایسےافراد سے سخت چوکنا رہیں جو انہیں بھلا پھسلا کر ان سے جائیدادیں خریدنے یا منہ مانگی رقم دے کر جائیدادیں خریدنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بیت المقدس کے شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ ایسے کسی شخص کو اپنی جائیدادیں فروخت نہ کریں جس سے وہ واقف نہ ہوں۔ نیز گھروں کو کرائے پر لینے دینے کے لیے سخت احتیاط سے کام لیا جائے ، کیونکہ صہیونی فلسطینیوں کی جائیدایں قبضے میں لینے کے لیے مختلف حیلوں بہانوں سے کام کر رہے ہیں۔ خیال رہے کہ حال ہی میں مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی شہریوں کی جانب سے ایسی شکایات بھی سامنے آئی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ بعض اجنبی افراد خود کو بجلی ٹھیک کرنے والے حکام ظاہر کر کے گھروں میں داخل ہوتے ہیں۔ اس دوران وہ ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی مانگتے رہے ہیں۔ یہی افراد کئی فلسطینیوں کے سامنے ان خواہشات کا اظہار کرکے چکے ہیں کہ وہ ان کی جائیداد خرید نا چاہتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan