Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امریکا نے اسرائیل مخالف قرارداد کو ویٹو کرنے کے اپنے فیصلے سے صدر عباس کو آگاہ کر دیا

palestine_foundation_pakistan_barack-obama-us-president-and-mahmoud-abbas

اسرائیلی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے فلسطینی صدر محمود عباس کو آگاہ کر دیا ہے کہ اگر انہوں نے اسرائیل کی مذمت میں سلامتی کونسل میں کوئی قرارداد پیش کی تو وہ اس کی حمایت نہیں کریں گے بلکہ اسرائیل کے حق میں اسے ویٹو کردیں گے۔ صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی انتظامیہ نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ سلامتی کونسل میں اسرائیل مخالف قرارداد لانے سے گریز کریں کیونکہ ان کی اس قرارداد کو منظور نہیں ہونے دیا جائے گا بلکہ یہ قرارداد اسرائیل کے حق میں ویٹو کر دی جائے گی۔ اسرائیلی ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق امریکی صدر براک اوباما کے خصوصی ایلچی برائے مشرق وسطیٰ جارج میچل نے حال ہی میں صدر محمود عباس سے ملاقات کی۔ ملاقا ت میں امریکی ایلچی نے فلسطینی لیڈر پر واضح کیا کہ اگر انہوں نے سلامتی کونسل میں یہودی آباد کاری کے معاملے پر اسرائیل کی مذمت کی کوئی قرارداد پیش کی توامریکا اس پر اپنا” ویٹو “کا حق استعمال کرتے ہوئے اسے نامنظور کرا دے گا۔ خیال رہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کو امریکا کی جانب سے یہ پیغام ایک ایسے وقت میں پہنچایا گیا ہے جب حال ہی میں امریکی کانگریس اپنے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ دے چکی ہے کہ فلسطینیوں کی طرف سے اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں کوئی قرارداد لائی جائے تواس کو منظور نہ ہونے دیا جائے۔ نیز کانگریس نے صدر براک اوباما پر زور دیا کہ وہ عالمی سفارت کاری کے ذریعے فلسطینیوں کی الگ ریاست کے قیام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی ناکام بنائیں کیونکہ فلسطینی یک طرفہ طور پر اپنے لیے الگ ریاست کے قیام کے لیے کوشاں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan