Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

حماس مصر کی کال کی منتظر ہے: ڈاکٹر موسی ابو مرزوق

dr-mousa-abu-marzouk12 اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) فلسطینی مذاکرات کے آخری راؤنڈ کے لئے ثالثی ملک مصر کی کال کے انتظار میں ہے- حماس کے پولٹ بیورو کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے سیٹلائٹ چینل ’’الاقصی‘‘کو انٹرویو میں کہاکہ مصر نے اپنی تجویز میں طے شدہ معاملات کی بعض شقوں میں ترامیم کی ہیں- جس پر حماس کے تحفظات ہیں – حماس حقیقی مصالحت چاہتی ہے- وہ نہیں چاہتی کہ سابقہ تجربوں کو دوہرایا جائے جو فلسطینیوں کی تقسیم کا باعث بنے- صرف فتح اور حماس کا معاہدے پر دستخط کرنا اور فلسطینی جماعتوں کو بعد میں معاہدے میں شامل کرنا درست بات نہیں ہوگی – تمام فلسطینی جماعتوں کو بیک وقت معاہدے پر دستخط کرنا ہوں گے کیونکہ ایسانہ کرنا فلسطینی مصالحت کے لیے نقصان دہ ہوگا- موسی ابو مرزوق نے کہا کہ حماس پر فلسطینی اتھارٹی کے الزامات سے دونوں جماعتوں میں موجود خلا میں مزید اضافہ ہوگا – فلسطینی اتھارٹی حماس کے خلاف جھوٹی کہانیاں گھڑ رہی ہے – بعض ایسے عناصر ہیں جو مصر اور حماس کے تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں- حماس کے پولٹ بیورو کے نائب سربراہ نے واضح کیا کہ جب سے حماس اور مصر کے درمیان رابطے شروع ہوئے ہیں کوئی اختلافات نہیں پیدا ہوئے – ڈاکٹرموسی ابو مرزوق نے مزید کہاکہ فلسطینی صدر محمود عباس کی طرف سے الزامات سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ وہ اختلافات کا خاتمہ نہیں چاہتے- محمود عباس ظاہر کرنا چاہتے ہیں کہ حماس مذاکرات کی کامیابی میں رکاوٹ ہے- ڈاکٹر موسی ابو مرزوق نے کہاکہ حماس کے پولٹ بیوروکے سربراہ خالد مشعل کے دورہ قاہرہ کی وجہ سے مذاکرات کی گاڑی پٹڑی پر آئی – حماس غزہ میں معاہدہ پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جبکہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کا حال مختلف ہے کیونکہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کے پاس فیصلے کا اختیار نہیں-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan