فلسطینی یونیورسٹی ’’النجاح ‘‘ میں سات طلبہ تنظیموں نے انتخابات کا بائیکاٹ کر دیا-
طلبہ تنظیموں کی طرف سے جاری مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ عباس ملیشیا کی کارروائیوں کی وجہ سے ان کا طلبہ یونین کے انتخابات میں حصہ لینا ممکن نہیں ہے- طلبہ کو سیاسی وابستگیوں کی بنیا پر اغوا کیا جا رہا ہے-
تنظیموں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا ہے کہ طلبہ کو آزادی کے ساتھ سرگرمیوں میں حصہ لینے دیا جائے – بیان کے مطابق جامعہ نجاح کی انتظامیہ ایک خاص گروپ کی حمایت کررہی ہے – وہ گروپ آزادی سے اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے جبکہ دوسری تنظیموں کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے –