فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” کی آئینی حکومت کے وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر کو عالمی فٹ بال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے اعزاز پر مبارک باد دی ہے. ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام قطری عوام کی اس خوشی میں برابر کی شریک ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسماعیل ھنیہ نے امیر قطر شیخ خلیفہ بن خمد آل ثانی سے ٹیلفون پر گفتگو کر رہے تھے. اس موقع پر فلسطینی وزیراعظم نے امیر قطر کو دعوت دی کہ وہ اسرائیل کی طرف سے پانچ سال سے معاشی ناکہ بندی کے شکار شہر غزہ کا دورہ کریں تاکہ وہاں کے عوام کی مشکلات کا اندازہ لگایا جا سکے. اسماعیل ھنیہ نے قطر اور مصر کےدرمیان بڑھتی ہوئی قربتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ دوحہ اور قاہرہ کے درمیان فاصلے کم ہونے سے عرب ممالک کے درمیان دوستی کے فروغ اور تعلقات کے استحکام میں مدد ملے گی.