Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی خواتین کا مسئلہ فلسطین بارے یو این کے منفی کردار کی تحقیقات کا مطالبہ

palestine_foundation_pakistan_mariam-zakut-the-director-of-the-culture-and-free-thought-society-in-gaza

غزہ کی پٹی میں خواتین نمائندہ شخصیات نے اقوام متحدہ کے مسئلہ فلسطین کے حل اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے وعدوں کی تکمیل میں اپنا کردار ادا نہ کرنے پر یو این کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے. فلسطین خواتین رہ نماٶں نے مطالبہ کیا ہے کہ عالمی ادارے کے فلسطین بارے منفی کردار کی عالمی تحقیقات کی جانی چاہئیں. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق پیر کو غزہ کی پٹی میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہ نماٶں کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ نے سنہ 1948ء سے اب تک فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کتنی قراردادیں منظور کیں لیکن ان میں سے کسی ایک قرارداد پر پر بھی عمل درآمد نہیں کیا گیا. ہم یہ جاننا چاہتے کہ عالمی ادارہ صرف فلسطینیوں کو ان کے حقوق دینے میں صرف زبانی دعوٶں تک کیوں محدود ہو کر رہ گیا ہے، اس کی کیا وجہ ہے کہ وہ فلسطینیوں کو ان کے بنیادی حقوق کی فراہمی میں پس وپیش سے کیوں کام لے رہا ہے. فلسطینی خواتین رہ نماٶں نے مزید کہا کہ یہ امرحیرت انگیز ہے کہ پوری دنیا فلسطینیوں کو مظلوم تسلیم کرتی ہے. اقوام متحدہ کےایجنڈے کو فلسطینیوں کے حقوق کی فراہمی اہم ترین ایجنڈا قرار دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود امریکا فلسطینیوں کے حقوق کے لیے اٹھنے والی کسی بھی آواز کو کیوں دبا رہا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی فلسطینیوں سے کیے گئے وعدوں میں ناکامی کی ایک وجہ امرکی ویٹو کی پالیسی ہے. گذشتہ ساٹھ سال میں امریکا اسرائیل نوازی کا ارتکاب کرتے ہویے 80 مرتبہ فلسطینیوں کے حق میں آنےوالی یو این میں قراردادوں کو ویٹو کر چکا ہے. اقوام متحدہ کو فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے اپنے ایجنڈے کےمطابق کام کرنا چاہیے یا پھر یہ دعویٰ ہی ترک کر دینا چاہیے کہ وہ فلسطینیوں کے حقوق کے لیے کام کر رہا ہے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan