صیہونی حکومت کے ایک اخبار نے اعتراف کیا ہےکہ ایرانی ایٹمی سائنس دانوں پر قاتلانہ حملے اور انہیں قتل کرنے کا مقصد ایران کے ایٹمی پروگرام میں خلل ڈالنا ہے۔ صیہونی اخبار ھآرتص نے اعتراف کیا ہے کہ پیر کے دن ایران کے دوایٹمی سائنس دانوں پر قاتلانہ حملے کا مقصد ایران کی علم و سائنس کے حلقوں کو یہ پیغام دینا ہےکہ وہ تہران کے ایٹمی پروگرام کے ساتھ تعاون کرنا بند کردیں۔ قابل ذکرہے صیہونی فوج کی انٹلجنس کے سابق سرغنے نے چھے نومبر کو اعتراف کیا تھا کہ صیہونی جاسوسوں نے کئي مرتبہ ایران میں دہشتگردانہ کاروائياں انجام دی ہیں۔ یادرہے پیر کے دن تہران میں دہشتگردوں نے یونیورسٹی کے دوپروفیسروں پر قاتلانہ حملے کئےتھے جنمیں پروفیسر مجید شہریاری شہید اور پروفیسر فریدون عباسی زخمی ہوئے ہیں۔