تحریک حماس کے ایک سینئر رہنما نے اس تحریک کے تئيسویں یوم تاسیس کے موقع پر کہا ہے کہ حماس صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گي۔ اسماعیل رضوان نے غزہ میں ایک نشست میں کہا کہ صیہونی حکومت نے چار برسوں سے غزہ کا شدید محاصرہ کررکھا ہے لیکن اسے کسی طرح کی کامیابی نہیں ملی ہے جبکہ حماس نے اسے پے درپئے شکستیں دی ہیں۔ تحریک حماس نے انیس سو ستاسی سے صیہونی حکومت کے خلاف جدو جہد کا آغاز کیا تھا۔