Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی انتظامیہ ہم وطنوں کے درپے، حماس کے دس کارکن اغوا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel7

مغربی کنارے کی فلسطینی انتظامیہ نے اسرائیلی فوج کے ساتھ تعاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج بھی مغربی کنارے کے تمام اضلاع میں حماس کے حامیوں کی تلاش جاری رکھی اور نابلس، الخلیل اور طولکرم سے کم از کم دس افرد کو حراست میں لے لیا۔ مغربی کنارے میں محمود عباس کی سربراہی میں چلنے والی فلسطینی حکومت نے طویل عرصے سے اسرائیل کو حفاظت فراہم کرنے کے لیے تمام گیارہ اضلاع میں حماس کی حمایت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس ضمن میں عباس ملیشیا نے نابلس کے شہری فراس مسمار کو تفتیش کے لیے طلب کیا اور پھر اغوا کر لیا، واضح رہے کہ انہیں اس سے قبل بھی دوران حراست شدید ترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ ایک دوسری کارروائی میں سعودیہ عرب میں کام کرنے والے انجینئر سعید اسمہ کو بھی حراست میں لے لیا ہے وہ عید کی چھٹیاں منانے فلسطین واپس آئے تھے کہ ملیشیا کے ہتھے چڑھ گئے۔ اسی ضلع کے عقربا کے علاقے پر دھاوا بول کر نجاح یونیورسٹی کے طالب علم معتصم نظیر اور سکینڈری طالب علم ریان عبدالرؤف کو بھی پکڑ لیا گیا، ملیشیا نے یونیورسٹی کے دیگر بہت سے طلبہ کو بھی تفتیش کے لیے طلب کیا تھا۔ اسی ضلع کے ایک گاؤں مادما سے بھی دو فلسطینیوں عبدالرحمان عبداللہ اور اکثم نصار کو اغوا کر لیا گیا ہے۔ مغربی کنارے کے مرکزی ضلع الخلیل میں بھی عباس ملیشیا کی کارروائیاں جاری رہیں جن میں القسام بریگیڈ کے شہید قائد جہاد غلمہ کے بھائی فایز غلمہ اور جلال المحتسب کو حراست میں لے لیا گیا۔ طولکرم میں بھی حج سے لوٹنے والے سابقہ اسیر حازم النوری اور ان کے چچا الحاج ماجد النوری عباس ملیشیا کی حراست میں ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan