اطالوی حکام نے دارالحکومت روم کے ہوائی اڈے سے ایک اسرائیلی شہری کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے. حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جسے وہ اسرائیل لے جا رہا تھا.
مرکز اطلاعات فلسطین نے اٹالین پولیس کے ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ جمعہ کو روم میں “فیومیچینو” بین الاقوامی ہوائی اڈے ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے.
گرفتار شخص کی عمر 50سال کے قریب بتائی جاتئ ہے.روم پولیس کے مطابق حکام نے صہیونی شہری کو اس وقت حراست میں لیا جب وہ ہوائی جہاز پر سوار ہونے کے لئے ایئرپورٹ پہنچا. اس دوران ایئر پورٹ حکام نے اس کےسامان کی تلاشی لی جس سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا. اس پر اسے جہاز میں سوار ہونے سے روک دیا گیا.
ذرائع کے مطابق گرفتار اسرائیلی شہری کا کہنا ہے کہ وہ یہ دھماکہ خیز مواد اپنے فوجی بیٹے کے لیے لے جا رہا تھا.تاہم تاحال یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ دھماکہ خیز مواد کتنا خطرناک تھا اور اسے کن مقاصد کے لیے لےجایا جا رہا تھا. گرفتار یہودی کا نام بعض وجووہات کی بنا ظاہر نہیں کیا گیا.